گدھوں کی تعداد بڑھنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں :فضل الرحمٰن

گدھوں کی تعداد بڑھنے کے ذمہ  دار عمران خان ہیں :فضل الرحمٰن

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہناہے کہ بجٹ میں غلط اعداد و شمار پیش کئے گئے

لاہور (نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک) شوکت ترین پر سارا ملبہ ڈال دیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ معیشت جمود کا شکار ہے ،ان لوگوں میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ معیشت کو بہتر کرسکیں، کبھی لاشوں کے بدلے اور کبھی دہشت گردی کے بدلے میں پیسے ملتے ہیں، معروضی حالات نہ بن جائیں تو حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہاکہ مدرسے بنانے ہیں، قرآن پڑھنا ہے یا مسجد بنانی ہے تو ایف اے ٹی ایف سے اجازت لینا پڑے گی، حکومت کو یہ قانون پاس نہیں کرنے دیں گے ۔ حکومت کو قانون واپس لینا پڑے گا، ہمیں آزاد فضاؤں میں سانس لینی ہے ، یہ غلامی قبول نہیں کرسکتے ، غلامی میں یہ ہوتا ہے کہ سب کچھ غیروں کے حوالے کردیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی میں پسا ہوا ہے ، معاشی بدحالی کا شکار ہے ، سکھ کا سانس نہیں لے سکتے ، ایک طبقہ اپنی خوشحالی کو ملک کی خوشحالی سمجھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے 40 سال پارلیمنٹ میں گزارے ہیں بجٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہوں۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو کے بیان پر شکایتیں ہیں، اگر ہم شکایتوں کو زیر بحث لائیں گے تو اپوزیشن بکھر جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں