دولہا حادثے میں زخمی ،دلہن ہسپتال پہنچ گئی ، بیڈ پر نکاح

 دولہا حادثے میں زخمی ،دلہن ہسپتال پہنچ گئی ، بیڈ پر نکاح

دھونکل کے رہائشی رضوان کی 9جولائی کو شادی تھی جو 8جولائی کوٹانگ تڑوابیٹھا دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر ہسپتال پہنچی ،رضوان اٹلی سے شادی کیلئے آیاتھا

وزیرآباد(نا مہ نگار) شادی کے روز دولہا حادثے میں زخمی ہو گیا جس پر دلہن ہسپتال پہنچ گئی اوردونوں کاوہاں ہی نکاح کروادیاگیا ۔ بتایاگیاہے کہ دھونکل کے رہائشی رضوان کی 9جولائی کو ماریہ سے شادی ہونا تھی لیکن 8 جولائی کی رات رضوان حادثے کاشکارہوگیااور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس پر رضوان کو ہسپتال داخل کر لیا گیا، حادثہ کے بعد رضوان کی دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر ہسپتال پہنچ گئی جہاں انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا نکاح کرا دیا گیا۔ نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دولہے کے ساتھ شادی کی تصویر بنائی، اہل خانہ کے مطابق دولہا رضوان اٹلی میں رہتاہے اورشادی کیلئے پاکستان آیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں