ایف اے ٹی ایف صدر کو خط

 ایف اے ٹی ایف صدر کو خط

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کا خصوصی ٹیم کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر رحمان ملک نے ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھا ہے ، جس میں انہو ں نے کہا ہے بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کو ایف اے ٹی ایف کے اگلے اجلاس میں سامنے رکھا جائے ۔ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کیساتھ امتیازی اور جانبدارانہ سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے یقینی بنایا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نہ نکل سکے ۔ بھارتی وزیر خارجہ کے اعتراف نے ایف اے ٹی کی شفافیت پر ایک بڑا سوال کھڑا کیا ہے ، رحمان ملک نے کہا بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کے بعد پاکستان کیخلاف ایف اے ٹی ایف کی کاروائی متنازعہ ہوئی، ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کے خلاف متضاد پالیسی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی، بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے میں بھارتی مداخلت کی تصدیق کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں