سندھ ہائیکورٹ:3ایڈیشنل ججوں کا مستقل ججز کی حیثیت سے حلف

سندھ ہائیکورٹ:3ایڈیشنل ججوں  کا مستقل ججز کی حیثیت سے حلف

سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججزنے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے تمام ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت سندھ بار کونسل، سندھ ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے جسٹس راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی سے حلف لیا۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر تینوں ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دی گئی۔ ایک سال قبل تینوں ججز کو ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں