افغان مہاجرین کا دباؤ نہیں،سی پیک اہم ہوگیا:شیخ رشید

 افغان مہاجرین کا دباؤ نہیں،سی پیک اہم ہوگیا:شیخ رشید

بعض ممالک نے جہاز کھڑے کر نے کی اجازت مانگی ، امن کیلئے دعاگو ہیں ، مریم اجازت مانگتی تو کابینہ میں ضرور اٹھاتے ، وزیر داخلہ ، پریس کانفرنس

راولپنڈی ،اسلام آباد(نیوزرپورٹر،دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا افغانستان کے حالات سے سی پیک مزید اہم ہوگیا ،بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے پاکستان آگے جائے ،افغان مہاجرین سے متعلق کوئی دبائو نہیں ،بعض ممالک نے جہاز کھڑے کرنے کی اجازت مانگی ہے ،ڈپلومیٹس کو ایک ماہ کا ویزا دینے کی اجازت دے رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمن کی سیاست شاید اچھی ہوجائے ،مریم نواز اجازت مانگتی تو کابینہ میں ضرور اٹھاتے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا پاکستان افغانستان میں رہا ہونے والے تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں اور جنگجوؤں پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔افغان طالبان نے یقین دلایا ہے ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، پاکستان کا افغان حکومت سے پورا رابطہ ہے اور وہاں کی متعلقہ قوتوں سے ایسے لوگوں کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتیں کی ہیں۔ طورخم بارڈر پر لوگوں کو لا رہے ہیں، پاکستان آنیوالوں میں امریکی بھی شامل ہیں، لوگوں کو کابل ایئرپورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں، افغانستان میں امن و استحکام کیلئے دعاگو ہیں، افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں،افغانستان کے حالات کی وجہ سے سی پیک اور اہم ہوگیا، اقتصادی راہداری کے خلاف عالمی سازشیں جاری ہیں ، بھارت منصوبے کی کامیابی نہیں چاہتا، سی پیک کمپنیوں کو پاک فوج سکیورٹی فراہم کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں