وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی وائس چیف آف نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی وائس چیف آف نیول سٹاف  کے عہدے پر تعینات

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی وائس چیف آف نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے 1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ افسر پی این ایس طارق ، ڈائریکٹر پاکستان نیوی ٹیکٹیکل سکول، فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر کراچی شامل ہیں۔ ان کی نمایاں سٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹنگ سٹاف پاکستان نیوی وار کالج، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول وارفیئر اینڈ آپریشنل پلانز، فلیٹ آپریشنز آفیسر،کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف آفیسر، لائزن افسر یو ایس سینٹ کام یو ایس اے ، نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد شامل ہے ۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری III کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ہیں۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجوایٹ ہیں، وہ برطانیہ اور فلپائن سے پروفیشنل کورسز کر چکے ہیں۔ برطانیہ سے بین الاقوامی سلامتی اور سٹرٹیجک علوم میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے ۔ ان کی قابل تحسین خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں