زبردستی کورونا ویکسین :درخواست قابل سماعت ہونے کافیصلہ محفوظ

 زبردستی کورونا ویکسین :درخواست  قابل سماعت ہونے کافیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوادی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں پر زبردستی ویکسی نیشن ہو رہی ہے ؟وکیل نے کہا ویکسین نہ لگوانے پربہت ساری پابندیوں کا کہا گیا ہے ،یہاں کلینیکل ٹرائل ہو رہا ہے اورکمپنیوں سے حکومت پیسے لے رہی ہے ،پاکستان نے تیسری لہر سے ابھی تک دس ملین کمائے ہیں،ویکسی نیشن کے اثرات کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں، عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیااوردرخواست نئے بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں