9بینکنگ،4سپیشل کورٹس سنٹرل میں ججز کی تعیناتی

9بینکنگ،4سپیشل کورٹس سنٹرل میں ججز کی تعیناتی

شہباز ،حمزہ کی عبوری درخواست ضمانت پرجج طاہر صابر سماعت کرینگے

لاہور (کورٹ رپورٹر)شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنے کے لیے بینکنگ کورٹ کے جج سمیت 9 بینکنگ کورٹس اور 4 سپیشل کورٹس سنٹرل میں ججز کی تعیناتی کا عمل مکمل کرلیاگیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تقرری کے منتظر13 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بینکنگ اورسپیشل کورٹس میں تعیناتی کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج انوارالحق کو جج سپیشل کورٹ ملتان،نوید رضا بخاری کو جج بینکنگ کورٹ 2 گوجرانوالہ،عابد حسین کوجج بینکنگ کورٹ سرگودھا، منظر علی گل کوجج بینکنگ کورٹ2ملتان،عبد الرحمان کوجج بینکنگ کورٹ2لاہور،جاوید اقبال وڑائچ کو جج بینکنگ کورٹ3لاہور،غلام عباس کوجج بینکنگ کورٹ4لاہور تعینات کردیا گیا ۔ سردار طاہر صابر کو جج سپیشل کورٹ بینک جرائم لاہور تعینات کردیا گیا جو منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کریں گے ۔سیشن جج اعجاز بٹ کوجج بینکنگ کورٹ7 لاہور،ہمایوں امتیاز کو جج سپیشل کورٹ سنٹرل 2 لاہور، سجاد حسین سندھڑ کو جج سپیشل کورٹ سنٹرل راولپنڈی،اعجاز الرحمٰن کو جج سپیشل کورٹ سنٹرل 1 گوجرانوالہ،اکرم شیخ کو جج سپیشل کورٹ2 گوجرانوالہ تعینات کردیا گیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں