روس ، امریکا ، بھارت کی پیشکش مسترد ارجنٹائن کا پاکستان سے جے ایف 17 طیارے خریدنے کا فیصلہ

روس ، امریکا ، بھارت کی پیشکش مسترد   ارجنٹائن کا پاکستان سے جے ایف  17 طیارے خریدنے کا فیصلہ

ارجنٹائن نے پاکستان سے 12 جے ایف 17 اے بلاک تھری لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد (دنیا مانیٹرنگ) ارجنٹائن کی حکومت نے اس مقصد کیلئے سال 2022 کے بجٹ میں 66 کروڑ 40لاکھ ڈالر کا فنڈ مختص کر دیا جسے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کی ٹویٹ کے مطابق ارجنٹائن کی فضائیہ نے روس، امریکا اور بھارت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا انتخاب کیا ہے ۔ ان 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں 10 سنگل سیٹ بلاک تھری طیارے اور 2 ڈبل سیٹ بلاک تھری طیارے شامل ہوں گے ۔ جے ایف 17 اے بلاک تھری ایک سپرسانک، ملٹی رول فورتھ پلس جنریشن لڑاکا طیارہ ہے ۔ جے ایف 17 تھنڈر ایک سنگل انجن ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جسے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینگدو ایئر کرافٹ کارپویشن چین نے مشترکہ طور پر تیار کیا ۔ ماہرین کے مطابق اس طیارے کو مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں دشمن کے طیاروں کی نقل وحرکت روکنا، زمینی حملے ، بحری جہازوں کو نشانہ بنانا اور فضا سے نگرانی شامل ہے ۔ طیارے کا 58 فیصد حصہ جس میں ڈھانچہ، پر اور ورٹیکل سٹیبلائز شامل ہیں پاکستان میں جبکہ باقی 42 فیصد حصے چین میں تیار ہوتے ہیں، انہیں اسمبل پاکستان میں کیا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں