روس :فوجی مشقیں،پاکستان سمیت دیگر ممالک کی شرکت

روس :فوجی مشقیں،پاکستان سمیت دیگر ممالک کی شرکت

مشقوں کا فوکس انسداد دہشت گردی ،کائونٹر ٹیررازم میں بہترین پریکٹسز ہے آذربائیجان میں 3بھائیوں کے عنوان سے مشقیں ختم، پاکستان، ترکی کی شرکت

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز)روس میں امن مشن کے نام سے فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا،پاک فوج کا ٹرائی سروسز دستہ ان مشقوں میں شریک ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مشقیں روس کے ڈونگوز ٹریننگ ایریا اور ن برگ ریجن میں ہورہی ہیں۔ روسی مسلح افواج کے سنٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر کرنل جنرل الیگزینڈر پولووچ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے فوجیوں نے مشقوں میں شرکت کی ۔بیلاروس بطور مبصر شرکت کررہا ہے ۔مشقوں کا فوکس انسداد دہشت گردی آپریشن اور کائونٹر ٹیررازم کے شعبے میں بہترین پریکٹسز ہے ۔دوسری طرف آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آذربائیجان میں کثیر الملکی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں، 3بھائیوں کے عنوان سے مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان نے شرکت کی۔ انسداد دہشت گردی، خطرات اور ہائبرڈ صورتحال کی مشقیں کی گئیں۔ 2 ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں کمبائنڈ آپریشنز کئے گئے ۔ اختتامی تقریب میں آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکرحسنوف مہمان خصوصی تھے ، پاکستان سے میجرجنرل ممتاز حسین نے نمائندگی کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں