شناختی کارڈ پر والد یا شوہر کا نام لکھوانا خاتون کی مرضی :نادرا

شناختی کارڈ پر والد یا شوہر کا  نام لکھوانا خاتون کی مرضی :نادرا

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

اسلام آباد(نامہ نگار،خصوصی رپورٹر) شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ پر باپ کا نام لکھوائے یا شوہر کا، 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آ گیا ہے ،عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا، تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے ۔معروف سماجی تنظیم پودا کی جانب سے عالمی دن برائے دیہی خواتین کے موقع پر چودھویں سالانہ دیہی رہنما عورتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، مختلف کیسز میں 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں اور 107 کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اقلیتی برادری کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں۔چیئرمین نادرا نے والدین سے کہاکہ بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں ۔کانفرنس میں 109 اضلاع سے 501 سے زائد اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں