لاہور:چوہنگ،گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں

لاہور:چوہنگ،گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں

چوہنگ کاحسن خان 3لاکھ 40 ہزار،مناواں کانعمان 2لاکھ روپے سے محروم کاہنہ میں جمشید ریاض سے 1لاکھ نقدی چھین لی،سبزہ زار ،مزنگ میں بھی وارداتیں

لاہور(خبر نگار سے )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق چوہنگ میں حسن خان اور فیملی سے 3لاکھ 40 ہزاراور زیورات ، مناواں میں نعمان الیاس اور فیملی سے 2لاکھ 50ہزار،طلائی زیورات، گلبرگ میں عمران سے 1لاکھ 35ہزار ، کوٹ لکھپت میں سلیمان کی دکان سے 1لاکھ 12ہزار نقدی ، وحدت کالونی میں مظفر کی دکان سے 64ہزار نقدی و موبائل فون، کاہنہ میں جمشید ریاض سے 1لاکھ نقدی و موبائل فون ، گجر پورہ میں ادریس سے 58ہزار روپے اور موبائل فون، نیو انارکلی میں ذوالفقار سے 50ہزار اور موبائل فون ، نولکھا کے علاقے میں افضل سے 15ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ، گلشن اقبال میں حسنین سے 30ہزار موبائل فون ،گرین ٹاؤن کے علاقے میں جمیل سے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ سبزہ زار سے اختر ، مستی گیٹ سے امین ، مزنگ سے افضال ، لٹن روڑ سے ریاض ، نواب ٹاؤن سے اجمل کی موٹر سائیکلیں اور لوئر مال سے سکندر کی گاڑی چوری ہو گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں