شہباز تنقید کے بجائے ٹی ٹیز کی وضاحت کریں:حسان خاور

 شہباز تنقید کے بجائے ٹی ٹیز کی وضاحت کریں:حسان خاور

عوام کا وسیع تر مفاد سب سے عزیز ، آئی ایم ایف سے طویل مذاکرات اس کاثبوت

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے شہباز شریف کے حکومت مخالف بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر بے دردی سے لٹا کر معیشت ڈبونے اور اربوں ڈالر لوٹنے والے ایون فیلڈ کے رہائشی آج پی ٹی آئی حکومت کو قومی سلامتی یاد کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف بے سر و پا تنقید کی بجائے اپنی 25 ارب کی ٹی ٹیز کی وضاحت دیں تو عوام کو زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے ۔ کم از کم 5 ذاتی رہائش گاہوں کو کیمپ آفس بنانے کا حساب ہی دے دیں ۔ پاکستان کے آئی ایم ایف سے طویل مذاکرات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو عوام کا وسیع تر مفاد سب سے عزیز ہے ۔ عوام کے مفاد کا سودا کرنا ہوتا تو آئی ایم ایف سے مذاکرات ایک دن میں مکمل ہو جاتے ، حکومت بہت جلد مہنگائی پر قابو پا کر قوم کو ریلیف دے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں