منظردھندلا گئے ، لاہور میں سموگ کا راج برقرار

منظردھندلا گئے ، لاہور میں سموگ کا راج برقرار

لاہو رمیں ای کیو آئی لیول261،کراچی میں 168رہا،دہلی کا دوسرانمبر

لاہور (آئی این پی)لاہور شہر میں سموگ کا راج برقرار ہے ، سموگ کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے ، شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں،ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضائوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 261 ، کراچی میں 168 پرٹی کیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ اتوارکو ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے جبکہ کولکتہ چوتھے نمبر پر رہا۔ دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔ پتوکی میں صبح اور شام کے اوقات میں سموگ کا راج برقرار ہے ، جہاں بااثر زمینداروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔اس کے علاوہ فیکٹریوں اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں بھی پھیلا نے کا سبب بن رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں