چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ قتل

چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ قتل

عمران جعفرچھٹی پراپنے آبائی گاؤں بڑالنگرانہ آئے ہوئے تھے ، کزنزکیساتھ سیوریج نالی پرتنازع تھا ، سہیل وربھوودیگرنے مبینہ طورپرفائرنگ کانشانہ بنایا،وزیراعلیٰ کا نوٹس ، آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب

چنیوٹ،جھنگ،لاہور (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر،سیاسی رپورٹرسے ) اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،عمران جعفرچھٹی پراپنے آبائی گاؤں بڑالنگرانہ آئے ہوئے تھے ، کزنزکیساتھ سیوریج نالی پرتنازع تھا۔اے سی کو مبینہ طور پر ان کے کزن سہیل وربھو اور دیگر نے فائرنگ کانشانہ بنایا۔پولیس نے لاش کو ٹی ایچ کیو بھوآنہ منتقل کیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ ادھرڈویژنل کمشنر زاہد حسین اور ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مقتول اسسٹنٹ کمشنر کے خاندان کو یقین دلایا کہ قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں