موجودہ دور حکومت : احسن یونس لاہور سے تبدیل ہونیوالے آٹھویں ڈی آئی جی

موجودہ دور حکومت : احسن یونس لاہور  سے تبدیل ہونیوالے آٹھویں ڈی آئی جی

لاہور پولیس میں اعلیٰ افسروں کے تبادلوں کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ موجودہ دور حکومت میں اب تک 8ڈی آئی جیز تبدیل ہو چکے ہیں۔ احسن یونس کو بھی ایک ماہ اور دو دن بعد تبدیل کر دیا گیا

لاہور (مدثر حسین سے ) کسی بھی ڈی آئی جی کا دورانیہ ایک سال بھی نہیں رہا ۔ لاہور پولیس میں ایک اور ڈی آئی جی تبدیل ہو گیا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے پہلے ڈی آئی جی شہزاد اکبر کو تبدیل کیا ۔شہزاد اکبر کے بعد وقاص نذیر کو ڈی آئی جی آپریشن تعینات کیا گیا ۔ وقاص نذیر کو تبدیل کرکے اشفاق خان کو ڈی آئی جی آپریشن تعینات کیا گیا ۔ 4ماہ بعد ہی اشفاق خان کو تبدیل کرکے رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشن تعینات کر دیا گیا ۔2ماہ بعد ہی ڈی آئی جی رائے بابر سعید کو تبدیل کر دیا گیا ۔ رائے بابر سعید کے بعد دوبارہ اشفاق خان کو ڈی آئی جی آپریشن تعینا ت کر دیا گیا ۔ 6ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد اشفاق خان کو آ رپی او سرگودھا تعینا ت کرکے ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشن تعینا ت کر دیا گیا ۔ساجد کیانی کو بھی 4ماہ کے قلیل عرصے کے بعد تبدیل کر دیا گیا ۔ ساجد کیانی کی جگہ سہیل چودھری کو ڈی آئی جی آپریشن تعینات کر دیا گیا ۔ ٹی ایل پی پر ناقص سکیورٹی انتظامات کرنے پر سہیل چودھری کو بھی جلد تبدیل کر دیا گیا ۔ سہیل چودھری کی جگہ ڈی آئی جی احسن یونس کو لگایا گیا ۔ڈی آئی جی احسن یونس کو بھی تبدیل کرکے اب انکی جگہ نئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں