میئر اسلام آباد کا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانیکا فیصلہ

میئر اسلام آباد کا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تخمینہ تیار کرلیا

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار) ذرائع کے مطابق صرف میئر کی نشست کے انتخاب میں ای وی ایم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میئر اسلام آباد کی نشست پر 3900الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی، الیکشن کمیشن جلد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھے گا۔ صدارتی آرڈیننس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے اجراء کے بعد الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر کام تیز کردیا ہے ۔ میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن 800 پولنگ سٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھس پر الگ الگ ای وی ایم استعمال کرے گا۔ تمام پولنگ بوتھس کیلئے 3100 مشینیں درکار ہوں گی، الیکشن کمیشن 800 مشینیں بیک اپ کیلئے رکھے گا۔ ۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں