سینیٹ کمیٹی:سی وی ٹی کیلئے جائیدادمالیت میں اضافہ مسترد

سینیٹ کمیٹی:سی وی ٹی کیلئے جائیدادمالیت میں اضافہ مسترد

پراپرٹی ویلیومیں 700فیصداضافہ کیاگیا،مشاورت نہیں کی،رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ، مالیت پربات کی جاسکتی ہے ،چیئرمین ایف بی آر،قائمہ کمیٹی کی نظرثانی کی سفارش

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کی طرف سے کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی کیلئے جائیداد کی مالیت میں 100 سے 700 فیصد تک اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا ہے اور اسے 15 دن کے اندر مشاورت سے دوبارہ طے کرنے کی سفارش کی ہے ۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر احسن ملک نے کہا ایف بی آر نے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی، اسلام آباد میں پراپرٹی کی ویلیو میں 700 فیصد کا اضافہ کیا گیا، جی الیون میں فلیٹ کی مالیت 18 کروڑ روپے تک پہنچادی گئی، ایف سیون کے پلاٹ کی ویلیو 70 کروڑ روپے تک لگادی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا سسٹم کے تحت پراپرٹی کی مالیت کو جانچا، تاہم پراپرٹی کی مالیت پربات کی جاسکتی ہے ،ہم مذاکرات کیلئے تیارہیں۔ اجلاس میں سیالکوٹ واقعہ پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرارداد میں سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے اندوہناک قتل کی مذمت کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں