پی ٹی آئی ہوتی توپیپلزپارٹی کو3ہزارووٹ پڑتے :احسن اقبال

پی ٹی آئی ہوتی توپیپلزپارٹی کو3ہزارووٹ پڑتے :احسن اقبال

پہلے ن لیگ نے ٹوٹل 47فیصد ووٹ لیے ، اب 58فیصد ووٹ ، شیئربڑھا

لاہور(دنیا نیوز )مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 میں (ن) لیگ نے ٹوٹل 47فیصد ووٹ لیے تھے ،2021 میں 58فیصد ووٹ لیے ، شیئر بڑھا ہے ، دنیا نیوزکے پروگرام‘‘نقطہ نظر’’میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اینٹی مسلم لیگ(ن)ووٹ لیا ،اگرپی ٹی آئی کا امیدوارہوتا توشاید پیپلزپارٹی کو3ہزارووٹ پڑتے ،تمام پارٹیوں نے (ن)لیگ کے خلاف اتحاد کیا تھا۔وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ،علما کونسل کے بعد سب سے پہلے ٹی ایل پی نے مذمت کی تھی،سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کوایک بارہلا کررکھ دیا ہے ،توہین مذہب کے حوالے سے قانون موجود ہے ،مقتدرعلما ایسی شکایات کودیکھتے ہیں بہت ساری شکایات غلط بھی آئیں،سری لنکن شہری کے ساتھ مسلمان ورکرزنے بھی پوسٹراتارے تھے ،سری لنکن جمعیت علما اسلام،مذہبی امور،فیملی سے بھی رابطے میں ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں