رائیونڈ:ٹک ٹاک بناتے سکیورٹی گارڈ ساتھی کے ہاتھوں قتل

رائیونڈ:ٹک ٹاک بناتے سکیورٹی گارڈ ساتھی کے ہاتھوں قتل

لاہور(خبر نگار سے )رائیونڈ سندراسٹیٹ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ ساتھی کے ہاتھوں فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے ملزم کو پسٹل سمیت حراست میں لے لیا۔ رائیونڈ کے علاقے سندر اسٹیٹ کے سکیورٹی گارڈ25 سالہ حسین احمد اور اسامہ ٹک ٹاک بنا رہے تھے اسامہ نے پسٹل حسین کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھا تھا کہ ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی اور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں