عدم اعتمادکا وقت نکل چکا،تبدیلی کاامکان نہیں:تھنک ٹینک

 عدم اعتمادکا وقت نکل چکا،تبدیلی کاامکان نہیں:تھنک ٹینک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پروگرام ’’تھنک ٹینک ‘‘ کی میزبان مریم ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ان ہائوس تبدیلی کبھی بھی پاکستان میں نہیں ہوئی ۔

اوپر سے چینجز آتی ہیں،جب تک ڈوریں نہ ہلائی جائیں تب تک تبدیلی ناممکن ہوتی ہے ۔ڈوریں ہلانے والے ان ہائوس تبدیلی نہیں لاتے بساط لپیٹ دیتے ہیں ۔عمران خان کے لانے کے وقت پرانوں کو ناکام ثابت کیا گیا،اس وقت کوئی متبادل نہیں ۔دنیا نیوز کے ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا قومی اسمبلی میں حکومت سے زیادہ اپوزیشن پریشان تھی۔ن لیگ شاید ان ہائوس تبدیلی کی طرف نہ جائے لیکن بلوچستان جیسی تبدیلی کو میں خارج از امکان نہیں سمجھتا ۔ماہر سیاسیات ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ان ہائوس تبدیلی اور اشاروں کی بات ہم ایک عرصے سے سن رہے ہیں،یہ باتیں وقفے وقفے سے ہوتی رہتی ہیں۔تحریک عدم اعتماد کا وقت نکل چکا ہے ۔اس وقت تبدیلی کاامکان نہیں۔اسلام آباد سے دنیا نیوز کے بیوروچیف خاور گھمن نے کہا کہ عمران خان تو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں لیکن مجھے پانچ سال پورے ہوتے نظر آرہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں