فیصل آباد :ن لیگ کی منی بجٹ ،مہنگائی،بیروزگاری کیخلاف ریلی

 فیصل آباد :ن لیگ کی منی بجٹ ،مہنگائی،بیروزگاری کیخلاف ریلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن کی منی بجٹ ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بڑی احتجاجی ریلی ، حکومت کے خلاف ریلی نے جلسہ کی شکل اختیار کرلی ۔

حکومت کو جلد گھر بھیجنے کا دعویٰ ۔سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن فیصل آبادکے ضلعی کنوینر چودھری شیرعلی نے کہاہے کہ جمہوریت اور قانون سے نظریہ ضرورت ختم ہوناچاہیے ۔جسٹس منیراے شیخ کے ایوب خان کے مارشل لا سے نظریہ ضرورت کی ابتدا ہوئی جوبابارحمتے تک چلتارہا۔شیدا ٹلی اور دیگر 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی ختم ہونے کادعویٰ کررہے ہیں آئی ایم ایف کی شرائط پراسمبلی سے منظورکروایاگیامنی بجٹ مہنگائی میں مزیداضافہ کرے گایاکمی؟۔

رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہرجمیل،اسراراحمد خان،خواجہ رضوان،شیرازکاہلوں،میاں مجیرالشریف،تاجررہنماحاجی اسلم بھلی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ میاں طاہر جمیل نے کہا چند روز میں پاکستان کی ناکام ترین حکومت ملیا میٹ ہوجائے گی کارکن الیکشن کی تیاری کریں ، خواجہ رضوان نے کہا منی بجٹ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ حکومت کی کارکردگی ہے ، حکومت عوام سے میاں نواز شریف کی محبت کا انتقام لے رہی ہے ۔پی پی111سے سابق ٹکٹ ہولڈراسراراحمد خان نے کہاکہ حالات ایسے نظرآرہے ہیں کہ میاں نوازشریف بہت جلدآنے اورحکمران جانے والے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں