قومی اسمبلی : مفادات ٹکرائو، قانون سازی کیلئے حکومت اپوزیشن اتفاق

قومی اسمبلی : مفادات ٹکرائو، قانون سازی کیلئے حکومت اپوزیشن اتفاق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ مفادات کے ٹکراؤکے خاتمے کیلئے قانون سازی کریں، نیب زدہ لوگ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے رکن بن جاتے ہیں ،پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ابتدا وزارتوں سے کریں،

 مشیر بنتے ہی مری کے ہوٹل کا ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ ہے ، قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر کے رکن امجد خان نیازی کی زیر صدارت  شروع ہوا، نکتہ اعتراض پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہوگا تو بہترین قانون سازی ہوگی،سی این جی اور پٹرول پمپ مالکان کمیٹی کے رکن بن جاتے ہیں،وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ سندھ میں ہاتھی نما چوہے کدھر ہیں جو گندم کھا گئے ،سندھ کیوجہ سے پنجاب کی گندم شارٹ ہوئی ۔ (ن) لیگ کے رکن خواجہ آصف نے کہا کہ کورونا ووہان میں شروع ہوا تو ہمارے طالبعلم پھنس گئے ،6 ہزار طالبعلم 2019 میں پاکستان بھجوا دئیے گئے ،پاکستانی طالبعلم چین واپس نہیں جاپا رہے ۔

پیپلز پارٹی کے رکن عبد القادر پٹیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ مفادات کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کی حمایت کرتے ہیں،مفادات کے ٹکراؤ کو وزارتوں سے ختم ہونا چاہیے ،مفادات کا ٹکراؤنہ ہوتا تو رزاق داؤ کو کابینہ میں شامل نہ کیا جاتا،کہا گیا نیب زدہ لوگوں کو قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں ہونا چاہیے ،الزامات سب پر ہیں کیسز صرف اپوزیشن پر بنے ،الزامات پر کیس بنتے تو آدھی کابینہ پر نیب کے کیسز بن چکے ہوتے ۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی کشور زہرا کو فلور نہ ملنے پر پارٹی کے رکن اسامہ قادری نے کورم کی نشاندہی کردی ۔ پینل آف چیئر مین کے رکن امجد نیازی نے کورم پورا نہ نکلنے پراجلاس آج شام چار بجے تک ملتوی کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں