وزیراعظم کا کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس

وزیراعظم کا کراچی میں ایم کیو ایم  کے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،وقائع نگار) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے محکمہ داخلہ ،چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی،عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا سندھ پولیس کا ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر تشدد کا نوٹس لے لیا ، وا قعہ پر سندھ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے ، رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کراچی میں پرامن مظاہرین پرپولیس کے نارواتشددکی شدیدمذمت کی،انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کولاٹھیوں اورشیلنگ سے منتشرکرناجمہوری حق کی نفی ہے ، ایم کیو ایم کی خواتین پرپولیس تشددکی جس قدرمذمت کی جائے کم ہے ، آئے روزجمہوریت کادرس دینے والوں کااصل چہرہ سب نے ٹی وی سکرینزپردیکھا، وزیر خارجہ نے ایم کیوایم کے کارکن کے جاں بحق ہونے پراظہارتعزیت بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں