عامر لیا قت کی تیسر ی شادی ، ویڈیو بھی جاری
لاہور(دنیا نیوز )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کرلی۔
عامر لیاقت نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی، ویڈیوبھی جاری کردی گئی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گزشتہ روز 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ اہلیہ کے تعارف میں انہوں نے لکھا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے ۔رکن اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں سرائیکی خاندان کی تعریف کی اور مداحوں سے اپنے اور اہلیہ کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی ایک تاریک سرنگ سے گزر چکے ہیں جو ایک غلط موڑ تھا۔ دوسری جانب عامر لیاقت کی نئی اہلیہ دانیہ نے بھی شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔عامرلیاقت کی خودسے 31سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی خبرپرسوشل میڈیا صارفین کی طرف سے انہیں تنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے ،جس کے بعدانہوں نے پیغام جاری کیا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی،جلو، بھائی جلو ۔میں تو پیچھے مڑ کر دیکھتا تک نہیں ہوں۔
ان کاکہناتھا کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں،انہوں نے اپنی اہلیہ کی ویڈیو وائرل ہونے کا تذکرہ کیے بغیر لکھا کہ میاں بیوی کی ایک ساتھ تصویر بس سہاگ رات کی نہیں ہوتی۔ عامر لیاقت نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا ویسے ایک بات کہوں، سب کام پر لگ جاؤ، غیبتوں، اندازوں، افواہوں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، ہم تو گھومنے جارہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عامرلیاقت کوشادی کی مبارکباددی ہے ۔ عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نے فون کر کے شادی کی مبارکباد دی ۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان اور تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کو بھی مینشن کیا تاہم پبلک کیلئے ریپلائز کا آپشن بند رکھا،عامرلیاقت نے مبارکباددینے پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔