8اعلیٰ پولیس افسر،لاہور کے 33تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے ،8اعلیٰ پولیس افسر،لاہور کے 33تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے ، ایک افسر کو پنجاب سے ریلیو کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کو ڈی آئی جی لیگل سینٹرل پولیس آفس ،اطہر اسماعیل کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیاگیا ،آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر عابد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔منیر مسعود مارتھ آر پی او گوجرانوالہ ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی سید غضنفر علی شاہ ڈی پی او گجرات ، ڈی پی او لیہ ندا عمر چٹھہ ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ فورس پنجاب ، ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی بشریٰ جمیل کو ایس پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کردیا گیا۔ ڈی پی او گجرات عطا الرحمن کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم،گریڈ 20کے پولیس افسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کو پنجاب سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور کے 33تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کردیئے ،متعدد کو انتظامی بنیادوں پر بدلا گیا ہے ۔
سب انسپکٹر امجد جاوید ایس ایچ او نواں کوٹ،سب انسپکٹروسیم عبید مصطفی ٹاؤن،سب انسپکٹرمحمد علی ہنجروال، انسپکٹر ظہیر الدین جوہر ٹاؤن،سب انسپکٹرسہیل شہزاد ڈیفنس اے ، انسپکٹر رضوان لطیف ڈیفنس سی،انسپکٹر سعید انور جنوبی چھاؤنی، سب انسپکٹر ہاشم افتخار غالب مارکیٹ،انسپکٹر محمد نعیم انور شمالی چھاؤنی،انسپکٹر محمد افضل ہیئر،سب انسپکٹر احمد عثمان فیصل ٹاؤن، سب انسپکٹر خضر حیات ماڈل ٹاؤن،سب انسپکٹر محمد عثمان شادمان، انسپکٹر رضا ذاکر کوٹ لکھپت،انسپکٹر محمد جمیل کو ایس ایچ او نیو انارکلی لگادیا گیا۔
سب انسپکٹر محمد زبیر ایس ایچ او ٹبی سٹی،سب انسپکٹر حافظ صداقت علی گوالمنڈی، سب انسپکٹر رضا رحمن رنگ محل،سب انسپکٹر عظیم انور موچی گیٹ، سب انسپکٹر عدیل انجم راوی روڈ،انسپکٹر قمر عباس شاہدرہ، انسپکٹر رفیع اللہ فیکٹری ایریا،انسپکٹر وقار حسین مصری شاہ، انسپکٹر مقصودعلی شادباغ،انسپکٹر محمد اکرم قلعہ گجر سنگھ، انسپکٹر شکیل خورشید مزنگ،انسپکٹر عاصم جہانگیر اقبال ٹاؤن، سب انسپکٹر وقاص سمن آباد،انسپکٹر عدیل سعید ساندہ، سب انسپکٹر آصف جبار بادامی باغ،سب انسپکٹر یاسر عباس مانگا منڈی، انسپکٹر مدثر اللہ خان گرین ٹاؤن اور انسپکٹر شہزاد رضا کوایس ایچ او گلشن راوی تعینات کر دیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔