محکمہ ایکسائز کے 7،پولیس کے 6افسروں کے تقرروتبادلے
لاہور(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا )محکمہ ایکسائز اورپولیس کے13افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں 7افسر تبدیل کئے گئے ۔ ڈائریکٹر ریجن اے شاہد گیلانی کو ساہیوال تعینات کرکے ریجن ڈی کا چارج واپس لے لیا گیا، ڈائریکٹر ریجن سی نعمان خالد کو ڈائریکٹر ریجن اے تعینات کر دیا گیا ،ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر فضا شاہ کو ریجن سی موٹر برانچ ،ڈائریکٹر تنویر عباس گوندل کو راولپنڈی سے ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ ، ڈائریکٹر محمد مشتاق کو ساہیوال سے راولپنڈی ،او پی ایس ڈائریکٹر صوبیہ ملک کو آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ سے ہیڈ کوارٹر ،ڈائریکٹر ریجن بی قمر الحسن کو ایڈمنسٹریٹو آفس رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ادھر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 6پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ،انور سعیدکو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا،حافظ عمران احمدڈی ایس پی سی آر او لاہور ،مجید اخترکوایس ڈی پی او حضرو اٹک،آصف کمال کوڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلیٹی ساہیوال ریجن تعینات کر دیا گیا۔ تقرری کے منتظر ظہور حسین کو سیکرٹری امپلی منٹیش اینڈ کوآرڈینیشن تعینات کردیاجبکہ سیکرٹری سروسز زاہد بن مقصود سے سیکرٹری آئی اینڈ سی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔