لاہورسے راولپنڈی ٹرین کرایوں میں 600 روپے تک اضافہ

لاہورسے راولپنڈی ٹرین کرایوں میں 600 روپے تک اضافہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہورسے راولپنڈی ٹرین کرایوں میں ہوش ربااضافہ کردیاگیا۔

اکانومی ٹکٹ  250،اے سی سٹینڈر500،بزنس کلاس 600روپے مہنگاہوگیا۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پاکستان ریلوے نے ریل کار کا اکانومی کلاس کا کرایہ 600 سے بڑھا کر 850 ، نجی شعبہ کے تحت چلنے والی سبک خرام کا کرایہ 950 روپے کردیا۔لاہور سے رالپنڈی اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 900 سے بڑھا کر 1400 ، ریل کار اے سی بزنس کا کرایہ 1100 سے بڑھا کر 1700 ، ریل کار اے سی پارلر کا کرایہ 1200 سے بڑھا کر 1800 روپے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں