اینٹی کرپشن عدالت ڈیرہ غازی خان نے شیریں مزاری کو طلب کر لیا

اینٹی کرپشن عدالت ڈیرہ غازی خان  نے شیریں مزاری کو طلب کر لیا

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت ڈیرہ غازی خان نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو 15نومبر کو طلب کر لیا۔

مقدمہ میں نامزد دیگر ملزموں کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردئیے گئے ۔اینٹی کرپشن عدالت کے سپیشل جج نوید احمد قریشی نے درج مقدمہ کے اخراج کی رپورٹ مسترد کردی ہے ۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے اراضی سکینڈل میں شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا تھااورڈاکٹر شیریں مزاری کو 21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں