گجرات جیل ،حالات معمول پر ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معطل

گجرات جیل ،حالات معمول پر ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معطل

لاہور ( کرائم رپورٹر)قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کا معاملہ،گجرات جیل کے حالات معمول پر آ گئے ، سپرنٹنڈنٹ جیل معطل، تحقیقاتی کمیٹی قائم ،24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔

 تفصیل کے مطابق گجرات جیل میں ہنگامے کی تحقیقات کیلئے قائم ڈی آئی جی کی زیر قیادت کمیٹی نے کام شروع کردیا۔ 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی پریزن راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اشتیاق گل ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک فرخ رشید ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ظہیر احمد اور رانا جمشید شامل ہیں ۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات خوشی محمد کو فوری طور پر معطل کر کے تبادلہ کر دیا ۔تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مزید ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ سارے معاملات کو میں خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ تعین کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے لئے سفارشات محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں