پٹرول ،ڈیزل کی کوئی قلت نہیں،اوگرا

 پٹرول ،ڈیزل کی  کوئی قلت نہیں،اوگرا

اسلام آباد(صباح نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پٹرول اور ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا پٹرول کے ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں