خواتین مخصوص نشستیں:ڈویژن بنیاد پرکوٹہ کیلئے قانون بنائیں:فافن

خواتین مخصوص نشستیں:ڈویژن  بنیاد پرکوٹہ کیلئے قانون بنائیں:فافن

اسلام آباد ( این این آئی)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے انتظامی ڈویژن کی بنیاد پر کوٹہ کے نفاذ کیلئے قانون سازی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں کی خواتین کو اسمبلیوں میں نمائندگی مل سکے ۔

صوبے کے لحاظ 

 سے پنجاب کے 23، بلوچستان کے 32، خیبرپختونخوا کے 30 اور سندھ کے 20 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر خواتین کی کوئی نمائندگی نہیں ، مخصوص نشستوں پر خواتین کے انتخاب کا موجودہ طریقہ کارعورتوں کی نمائندگی بڑھانے کی روح کے خلاف ہے جس میں سیاسی جماعتیں پورے صوبے میں کہیں سے بھی امیدواروں کو نامزد کر سکتی ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں