خیبر:ایف سی پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، 5اہلکار زخمی

خیبر:ایف سی پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، 5اہلکار زخمی

خیبر (نمائندہ دنیا)خیبر میں باڑہ دو جنگی سپاہ میں ایف سی پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں امتیاز،سہیل،وقاص،سہیل،عمران شامل ہیں۔دوسرے واقعہ میں طورخم بارڈر پر سی ٹی ڈی اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران مکان سے آئی ڈی برآمد کرلی ،تیسرے واقعہ میں پاک افغان بارڈر پر ایف سی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مبینہ طور پرپانچ سمگلر زگرفتار کرکے 111 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں