آنیوالے چیف جسٹس ن لیگ کو انصاف دینے کے خواہاں،جاوید لطیف

آنیوالے چیف جسٹس ن لیگ کو انصاف دینے کے خواہاں،جاوید لطیف

سرگودھا(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آنیوالے چیف جسٹس ن لیگ کو انصاف دینے کے خواہاں،9مئی کیلئے ایک سال ٹریننگ دی گئی،اداروں میں بیٹھے افراد سے سہولت کاری کی۔

ن لیگ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑے گی، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنے والے چیف جسٹس آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں ۔ جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرنے والے کو ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی، سی پیک کا منصوبہ شروع کرنے والے کو نااہل کیا گیا، 2014 میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہائوس پر حملے کرنے والوں کو روکا نہ گیا، قاضی اس وقت فیصلے درست کرتے تو 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں