اداروں کیخلاف پراپیگنڈ کرنے پر106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

اداروں  کیخلاف پراپیگنڈ کرنے  پر106 سوشل  میڈیا  اکاؤنٹس  بند

اسلام آباد(دنیا نیوز)سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک ہو گئی۔

 کے انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کا تعین کرنا شروع کر دیا۔انسداد انتہا پسندی یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط  لکھ دیا، جس پر ایکشن لیتے ہوئے 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ، منفی مہم کا حصہ بننے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں