کراچی :جعلی ٹریول ایجنسی پر ایف آئی اے کا چھاپہ، 2 ملزم گرفتار

 کراچی :جعلی ٹریول ایجنسی پر ایف  آئی اے کا چھاپہ، 2 ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے انسداد اسمگلنگ سیل کراچی نے جعلی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مار کر 250 پاسپورٹ مہروں سمیت ضبط کرلیے ۔

 دو ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔ لائسنس کے بغیر ٹریول 

ایجنسی چلانے والوں نے امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک کے لیے ویزا سروس کے نام پر جعلی دستاویزات تیار کرکے شہریوں سے خطیر رقوم بٹورلیں۔ یہ لوگ بینکوں کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی تیار کرواتے تھے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں پاسپورٹ ضبط کیے گئے ہیں اس سے قبل ایک کارروائی میں 197 پاسپورٹ ضبط کیے گئے تھے ۔ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں