ہائیکورٹ کا پولیس کو پی ٹی آئی کارکن کے بھائی کو دو ہفتوں میں بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم

 ہائیکورٹ کا پولیس کو پی ٹی آئی  کارکن کے بھائی کو دو ہفتوں میں  بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پولیس کو پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کے بھائی پروفیسر ظہور الحسن کو دو ہفتوں کے اندر بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرایس پی آپریشن اقبال ٹاؤن کو طلب کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر مثبت جواب نہ دیا تو آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب کو طلب کر لونگا،وکیل رانا مدثرنے موقف اپنایا کہ دس مئی کو درخواست گزار کے والد اور انکے بیٹے ظہور الحسن کو گھر سے اٹھا کر لے گئے ، درخواست گزار کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو پامال کیا جا رہا ہے ، درخواست گزار کو سی ٹی ڈی کے یونیفارم اور سول کپڑوں میں آئے افراد نے تین دن بعد طبعیت خراب ہونے پر کلمہ چوک چھوڑ دیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں