دیپالپور:حادثہ میں غلام مرتضیٰ اور شکیلہ چل بسے ، ٹھوکر نیاز بیگ پر بس الٹ گئی
دیپالپور،لاہور (آئی این پی،تحصیل رپورٹر، کرائم سیل) ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب زائرین سے بھری تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 27افراد زخمی ہو گئے ۔
علاوہ ازیں دیپالپور پاکپتن روڈ پر اڈا پیر ولی کے
قریب دوبولان کیری ڈبے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ڈرائیورغلام مرتضیٰ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون ٹیچر سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔