ضلعی ججوں کو جرات سے فیصلے کرناہونگے :چیف جسٹس ہائیکورٹ

ضلعی ججوں کو جرات سے فیصلے کرناہونگے :چیف جسٹس ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب کی عدلیہ میں نئے بھرتی ہونے والے 20 ایڈیشنل سیشن ججوں اور 26 سول ججوں نے پری سروس ٹریننگ کورس مکمل کرلیا۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کورس مکمل ہونے پر اختتامی تقریب ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے آنے والے ججوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی،نظام عدل کی کرسی بہت پاک صاف ہے ،اس کرسی پربیٹھ کراپنے اندر ججز کو اللہ کاخوف پیدا کرنا ہوگا،ضلعی عدلیہ کے ججوں کو جرات سے اپنے فیصلے کرناہوں گے ،انصاف اللہ کی صفت ہے اور اس امانت میں کبھی رتی برابر خیانت نہیں ہونی چاہیے ،ججوں کایہ کہنا کہ اس تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتایاجوسہولیات میسر ہیں کم ہیں زیب نہیں دیتا ،جج انصاف کو بلند رکھیں گے تو کبھی مشکلات نہیں آئیں گی۔تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے ججز میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ تقریب میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس شکیل احمد،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری امیر محمد خان و دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں