پرویز الٰہی کو کرپشن کیس سے خارج کرنے کا معاملہ ٹرائل کورٹ کو دوبارہ دیکھنے کی ہدایت

پرویز الٰہی کو کرپشن کیس سے  خارج کرنے کا معاملہ ٹرائل کورٹ  کو دوبارہ دیکھنے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر،آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ سے معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پراسیکیوشن کی درخواست نمٹا دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو قانون کے برعکس تین مقدمات میں ڈسچارج کیا ،استدعا ہے عدالت فیصلہ کالعدم قرار دے ، پرویز الٰہی کے وکیل نے اینٹی کرپشن کی اپیل کی مخالفت میں دلائل دئیے تاہم عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کر دی ، عدالت کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو قانون کے برعکس ڈسچارج کیا۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس اور خرد برد کیس میں پرویز الٰہی کے شریک ملزم سہیل اکرم کی عبوری ضمانت میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں