نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ غیر قانونی ہے :اعتزازاحسن
لاہور(صباح نیوز)سابق وزیر قانون اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرقانونی فیصلہ کیا، نواز شریف کو ضمانت نہیں ملنی چاہیے تھی۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا راہداری ضمانت ملزم کو ملتی ہے مجرم کو نہیں۔ نواز شریف نے عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرنا بلکہ تھانے میں سرنڈر کرنا ہے ۔ عدالتیں ایسے فیصلے نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے کہا ہر شہری کا فرض ہے نواز شریف کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرے ،اگر نواز شریف کو پکڑنے میں مدد نہیں کی تو ہر شہری مجرم ہوگا۔