امریکا کا بلوچستان کی انسداد دہشتگردی فورس کیلئے 40 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امریکا کا بلوچستان کی انسداد دہشتگردی فورس کیلئے 40 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز)امریکا نے پاکستان میں انسداد دہشتگردی فورس کی استعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے، 40 لاکھ ڈالرز کے امدادی پیکیج کے تحت بلوچستان کی انسداد دہشتگردی فورس کیلئے تربیتی سہولت میں توسیع کی جائیگی۔

ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق فورس کی موجودہ صلاحیت میں دوگنا اضافہ سمیت زیر تربیت اضافی 800 افراد کی بیک وقت تعلیم و تربیت کیلئے مالی تعاون فراہم کیا جائیگا ۔امدادی پیکیج کے تحت پولیس سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، دورانِ سیلاب تباہ شدہ 10 تھانوں کی مرمت واپ گریڈیشن کیلئے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں