فیول ایڈجسٹمنٹ،بجلی3.54روپے یونٹ مہنگی کرنیکی تیاری

فیول ایڈجسٹمنٹ،بجلی3.54روپے یونٹ مہنگی کرنیکی تیاری

اسلام آباد(وقا ئع نگارخصوصی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے اکتوبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 3.54روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

نیپرا 29نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق اکتوبر کیلئے بجلی کی ریفرنس قیمت 7.89روپے وصول کی گئی جبکہ سی پی پی اے نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو بجلی 11.43روپے فی یونٹ میں فروخت کی ۔درخواست میں مزید بتایاگیا ہے کہ مقامی کوئلہ سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 12.10روپے ، درآمدی کوئلہ سے 13.26روپے ، فرنس آئل سے 38.70روپے ، گیس سے 13.60روپے ، ایل این جی سے 23.69روپے ، نیوکلیئر ذرائع سے 1.22روپے اور بگاس سے 5.98روپے رہی جبکہ آئی پی پیز سے 43.50روپے فی یونٹ بجلی خریدی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں