رحیم یار خان:ڈاکوئوں سے مقابلہ جاری ،مغوی کانسٹیبل شہید

 رحیم یار خان:ڈاکوئوں سے  مقابلہ جاری ،مغوی کانسٹیبل شہید

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کچہ ماچھکہ میں ڈاکوؤں اورپولیس کے درمیان مقابلہ دوسرے روز بھی جاری ،مغوی کانسٹیبل شہید،ہلاک ڈاکو عمرو کوش کے بدلے لاش سپرد، سرکاری اعزاز کیساتھ سپر دخاک ، 2اہلکاروں سمیت 8افراد کی نماز جنازہ ادا، 50افراد پر مقدمہ، 2بکتر بند گاڑیاں ڈاکوئوں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز کچہ ماچھکہ کے موضع سوترکی میں اراضی کے تنازع کی رنجش پر شرگینگ کے ڈاکوؤں نے کھیتوں میں کام کرنے کے دوران سولنگی قبائل کے افراد پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت6افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیا تھا تاہم امداد کوپہنچنے والی پولیس اور مقامی افراد کی جانب سے ڈاکوؤں کو نزدیکی فصلوں میں گھیرلیاگیا تھا تاہم ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پربھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا گیا ، پولیس کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کے دوران 4ڈاکو عمروکوش، رحم دل شر، علینوشراورکرموں کوش مارے گئے ، جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجہ میں دوپولیس جوان جام ارشاد اورمحمدقاسم نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ اس مقابلے کے دوران ایلیٹ فورس کاجوان غلام حسین میرانی لاپتہ ہوگیاتھاجسے ڈاکوؤں نے شہید کردیا۔ بعدازاں لاش کی حوالگی کیلئے پولیس کی تحویل میں موجود عمروکوش کی لاش کی حوالگی بارے اظہارکیاگیاجس پر رات گئے پولیس نے عمروکوش کی لاش کوڈاکوؤں کے حوالے کرکے شہیدکانسٹیبل غلام حسین میرانی کی میت کوتحویل میں لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں