دانیال عزیز لوٹوں کو ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں :احسن اقبال

دانیال عزیز لوٹوں کو ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں :احسن اقبال

لاہور/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دانیال عزیز کی تنقید پر ردعمل میں کہا ہے کہ دانیال عزیز نارروال میں لوٹوں کو ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں۔

ہم کسی لوٹے کو ٹکٹ دے کر پارٹی پردھبہ نہیں لگانا چاہتے ، دانیال عزیز خود اپنا مذاق اڑا رہے ، نواز شریف ہی وزیراعظم بنیں گے ۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے احسن اقبال نے کہا کہ دانیال عزیز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوگا، مہنگائی کا وزارت منصوبہ بندی سے کوئی تعلق نہیں تھا، ہم نے اصولی موقف لیا شاید اس لیے دانیال عزیز ناراض ہیں ، پارٹی جس کو سمجھتی ہے نارووال کا ٹکٹ دے گی۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 2018 میں اپرنٹس شپ کا تجربہ کرچکے ، مزید نہیں کر سکتے ، ہمیں سٹریٹجی اور اصلاحات کی ضرورت ہے ، ہمیں اعتماد کے ساتھ آگے دیکھنے کی ضرورت ہے ،ہائبرڈ نظام تو ناکام ہوچکا، ملک کا معاشی چیلنج بہت بڑا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں