العزیزیہ ریفرنس:نواز شریف کی اپیل پر 7دسمبر کو سماعت

العزیزیہ ریفرنس:نواز شریف کی اپیل پر 7دسمبر کو سماعت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر7دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

سابق وزیر اعظم کی سزا بڑھانے کے لئے نیب کی اپیل پر بھی اسی روز سماعت ہو گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے ، العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی،نیب نے اس ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل دائر کر رکھی ہے ۔دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ سے جاری فیصلہ میں عدالت کاکہناہے دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا، مریم نواز اور کیپٹن(ر )صفدر کے بریت کے فیصلے میں اس عدالت نے آبزرویشن دی تھی،عدالتی آبزرویشن میں کہا تھا نیب کے پاس نواز شریف کے خلاف کیس ثابت کرنے کے لئے کوئی دستاویزی شواہد موجود نہیں،مریم نواز اور محمد صفدر کی بریت کے فیصلہ کو کہیں بھی چیلنج نہیں کیا گیا،عدالت نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور اور بری کرنے کا حکم دیتی ہے ،بریت کی وجوہات کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں