بغاوت کیس:فواد کی عدم پیشی، جیل حکام سے جواب طلب

بغاوت کیس:فواد کی عدم پیشی، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد، راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے ، اپنے رپورٹرسے ) بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق وزیر فواد چودھری کی عدم پیشی پر عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔

سابق وزیر کے بھائی نے اراضی سے متعلق نیب انکوائری میں کال اپ نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ، فیملی اور وکلا نے سابق وفاقی وزیر سے جیل میں ملاقات کی اور مقدمات کے بارے میں مشاورت کی۔ اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں فواد چودھری کو پیش نہیں کیا گیا اور ویڈیو لنک پر حاضری بھی نہیں لگوائی گئی۔ سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ادھر فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے پنڈ دادن خان میں 8 کنال اراضی کی خریدوفروخت سے متعلق نیب انکوائری میں کال اپ نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست میں استدعا کی کہ نیب کا 27 نومبر کا نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے ، درخواست گزار اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔ نیب کی جانب سے درخواست گزار اور بھائی کو سنے بغیر انکوائری کے مرحلے پر ہی ملزم بنا دیا گیا۔ فوادچودھری سے وکلاء ، دونوں بیگمات و دیگر فیملی ممبران نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، کیسوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں