احمد شاہ نے سندھ کے نگران وزیر اطلاعات کا حلف اٹھا لیا

احمد شاہ نے سندھ کے نگران  وزیر اطلاعات کا حلف اٹھا لیا

کراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے سندھ کے نگران وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے احمد شاہ سے نگران وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ احمد شاہ کو تین وزارتوں کے قلمدان سونپے گئے ہیں ، انہیں محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور محکمہ سوشل پروٹیکشن کی وزارتیں دی گئی ہیں جن کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں