ن لیگ کے ٹکٹ،دانیال عزیز محروم،طلال اور نواب شیر کا فیصلہ نہ ہو سکا:راجہ ریاض،فیصل صالح امیدوار بننے میں کامیاب
لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد(اپنے نامہ نگارسے ،نیوزرپورٹر،نمائندگان)مسلم لیگ ن نے راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن اور لاہورڈویژن کے اضلاع شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور قصور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
چیئرمین الیکشن سیل مسلم لیگ ن سینیٹر اسحاق ڈار نے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ۔ نارووال کے حلقہ 75 میں دانیال عزیزکو ٹکٹ نہیں دیا گیا جبکہ گجرات میں چودھری جعفراقبال کو بھی امیدوار نہیں بنایا گیا۔فیصل آباد کے حلقے این اے 96 میں طلال چودھری اور نواب شیر وسیر کے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا،حال میں ن لیگ میں شامل ہونے والے فیصل صالح حیات این اے 108 کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ۔ راولپنڈی ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے اٹک کے حلقہ این اے 49 میں شیخ آفتاب احمد ٹکٹ ہولڈر ہونگے ۔ این اے 50 سے ملک سہیل خان ، راولپنڈی کے حلقہ این اے 51 سے راجہ اسامہ سرور، این اے 52 سے راجہ جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمر الاسلام،این اے 55 سے ملک ابرار احمد،این اے 56 سے محمد حنیف عباسی،این اے 57 سے دانیال چودھری، این اے 58 سے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال اور این اے 59 سے سردار غلام عباس کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔راولپنڈی ڈویژن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 1 سے جہانگیر خانزادہ ، پی پی 2 سے افتخار احمد خان، پی پی 3 سے حمید اکبر، پی پی 4 سے شیرعلی خان ، پی پی 5 سے ملک اعتبار خان ، پی پی 6 سے محمد بلال یامین، پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد ،پی پی 8 سے افتخار احمد، پی پی 9 سے شوکت راجہ بھٹی ، پی پی 10 سے نعیم اعجاز، پی پی 11 سے عمران الیاس پی پی 14 سے ملک افتخار احمد، پی پی 15 سے ملک منصور افسر اور 16 سے ضیاء اللہ شاہ ، پی پی 17 سے راجہ عبدالحنیف، پی پی 18 سے سجاد خان ،پی پی 19 سے حاجی پرویز خان ،پی پی 20 سے سلطان حیدر علی خان ، پی پی 21 سے تنویر اسلم ملک۔پی پی 23 سے شہریار ملک ، پی پی 25 سے ندیم خادم اور پی پی 26 سے ناصر محمود کو ٹکٹ دیا گیا ۔
پی پی 27 سے محمد حنیف ملک، پی پی 28 سے شبیر احمد ،پی پی 29 سے نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 30 سے میجر ریٹائرڈ معین نواز وڑائچ،پی پی 33 سے محمد علی،پی پی 34 سے میاں طارق محمود،پی پی 35 سے وقار احمد چیمہ،پی پی 36 سے عدنان افضل چٹھہ ،پی پی 37 سے میاں شاہد حسین خان، پی پی 38 سے شیخ گلزار احمد ،پی پی 39 سے محمد عون جہانگیر کو ن لیگ نے ٹکٹ دینے کا اعلان کیاگیا ہے ۔مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 54 راولپنڈی، این اے 60 جہلم I این اے 61 جہلم II جبکہ صوبائی نشستوں پی پی 12 ، پی پی 22،پی پی 24 کے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ تاحال نہیں کیا، اسی طرح پی پی 12 ٹیکسلا، پی پی 22 تلہ کنگ چکوال اور پی پی 24 جہلم سے بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا۔این اے 54 سے استحکام پارٹی غلام سرور خان کیلئے ن لیگ کا ٹکٹ جاری کروانے کی کوششوں میں ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا کی نشست پی پی 12 پر غلام سرور خان بیٹے کو لڑوانا چاہتے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ممکنہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ن لیگ نے اس نشست پر امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ این اے 61 سے مطلوب مہدی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ پی پی 24 میں بلال اظہر کیانی اورسابق ایم پی اے اویس خالد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور اس نشست پر بھی استحکام پاکستان پارٹی سے بات چیت جاری ہے ۔اسی طرح پی پی 24 سے راجہ یاور کمال تحریک انصاف چھوڑ کر تحریک استحکام پاکستان میں شامل ہوئے تھے جن کے حق میں آئی پی پی کے مذاکرات چل رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے پی پی 22 پر سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور ٹمن مسلم لیگ ن کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔گوجرانوالہ ڈویژن کے امیدواروں کا بھی اعلان کیا گیا کئی حلقوں میں امیدوار تبدیل کئے گئے ہیں ۔ این اے 62 سے چودھری عابد رضا ، این اے 63 سے نوابزادہ غضنفر علی گل ، این اے 65 سے چودھری نصیر احمد عباس، این اے 66 سے نثار احمد چیمہ ، حافظ آباد کے حلقہاین اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ، این اے 68 سے مشاہد رضا، این اے 69 سے ناصر اقبال بوسال ،سیالکوٹ کے حلقہ این اے 70 سے ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ محمد آصف ، این اے 72 سے علی زاہد ، این اے 73 سے نوشین افتخار، این اے 74 سے رانا شمیم احمد خان ،نارووال کے حلقے این اے 75 سے چودھری انوار الحق، این اے 76 سے احسن اقبال ،گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 77 چودھری محمد بشیر ورک ،این اے 78 سے خرم دستگیر،این اے 79 سے ذوالفقار علی بھنڈر، این اے 80 سے شاہد عثمان ،این اے 81 سے اظہر قیوم ناہرہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی حلقہ پی پی40 سے حمیدہ میاں، 41 سے طارق یعقوب، پی پی 42 سے خالد محمود رانجھا،پی پی 43 سے چودھری اختر عباس ،پی پی 44 سے آصف اقبال،پی پی 45 سے طارق سبحانی ،پی پی 47 سے منشااللہ بٹ، پی پی 48 سے رانا لیاقت علی،پی پی 49 سے رانا محمد افضل، پی پی 50 سے چودھری نوید اشرف ،پی پی 51 سے ذیشان رفیق، پی پی 52 سے چودھری ارشد جاوید ،پی پی 53 سے رانا عبدالستار، پی پی 54 سے احسن اقبال ،پی پی 56 سے منان خان،پی پی 57 سے خواجہ محمد وسیم ،پی پی 58 سے بلال اکبر خان، پی پی 59 سے بلال فاروق تارڑ،پی پی 60 سے معظم رئوف مغل،پی پی 61 سے عمران خالد بٹ،پی پی 62 سے محمد نواز چوہان،پی پی 63 سے توفیق بٹ،پی پی 64 سے عمر فاروق ڈار،پی پی 65 سے صاحبزادہ غلام فرید،پی پی 66 سے قیصر اقبال سندھو،پی پی 67 سے اختر علی خان،پی پی 68 سے چودھری محمد اقبال،پی پی 69 عرفان بشیر گجر،پی پی 70 سے امان اللہ وڑائچ امیدوار ہونگے ۔نارووال میں دانیال عزیز قومی جبکہ گوجرانوالہ سے گیپکو بورڈآف ڈائریکٹرز کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے والے شعیب بٹ بھی صوبائی ٹکٹ سے محروم رہے ۔ این اے 75 سے دانیال عزیزکی جگہ چودھری انوارالحق کو ٹکٹ ملا ہے ۔ فیصل آباد ڈویژن کے حلقہ این اے 93 سے محمد رضا بخاری،این اے 94 سے قیصر احمد شیخ،این اے 95 سے آزاد علی تبسم ،این اے 97 سے علی گوہر بلوچ ،فیصل آباد کے حلقہ این اے 98 سے چو دھری شہباز بابر،این اے 99 سے میاں قاسم فاروق ، این اے 100 سے رانا ثنائاللہ ، این اے 101 سے میاں عبدالمنان کے بیٹے میاں عرفان منان کو ٹکٹ دے دیا گیا۔
این اے 102 سے عابد شیر علی، این اے 103 سے حاجی اکرم انصاری ،این اے 104 سے راجہ ریاض امیدوار ہوں گے ۔این اے 96 میں طلال چودھری کوٹکٹ ملے گا یا نواب شیر وسیر کو اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوسکا۔ فیصل آباد ڈویژن کے صوبائی حلقوں پی پی 94سے مہر شاہ بہرام، پی پی 95سے محمد الیاس،پی پی97سے ثقلین انور، پی پی 99سے شعیب ادریس، پی پی 102سے جعفر علی ہوچہ، پی پی 103سے صفدر شاکر، پی پی104سے عارف محمود گل،پی پی105سے راؤ کاشف رحیم، پی پی 107سے خالد پرویز گل، پی پی 108سے محمد اجمل، پی پی 109سے ظفر اقبال ناگرہ ، پی پی111سے فقیر حسین ڈوگر ، پی پی 113سے علی عباس خان، پی پی 114سے شیخ محمد یوسف پی پی 115سے محمد طاہر پرویز، پی پی 118سے اھمد شہریار ، پی پی 117سے ملک محمد نواز ، پی پی 118سے شیخ اعجاز محمود ، پی پی 110سے مہر حامد رشید، پی پی 112سے اسرار احمد خان، پی پی 119سے عقبہ علی، پی پی 120سے عبدالقدیرعلوی، پی پی 121سے امجد علی ، پی پی 122سے کرنل (ر) ایوب گادھی ، پی پی 123سے نازیہ راحیل، پی پی 124سے قطب علی شاہ، پی پی 125سے فیصل صالح حیات پی پی 126سے مہر اسلم بھروانہ، پی پی 128سے خالد محمد سرگانہ ، پی پی 129سے خالد غنی ، پی پی 130سے امیر عباس سیال، پی پی 131سے فیصل حیات کو ٹکٹ دیا گیا۔ ساہیوال ڈویژن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141 سے سید عمران احمد شاہ ، 142 سے چودھری اشرف ، این اے 134 ندیم عباس ، اوکاڑہ کے حلقے این اے 136 سے ریاض الحق، این اے 137 سے راؤ محمد اجمل خان، 138 سے محمد معین وٹو، این اے 139 سے احمد رضا مانیکا اور 140 سے رانا ارادت شریف کو امیدوار بنایاگیا۔
صوبائی حلقہ پی پی198 سے ولائت شاہ ،199 سے قاسم ندیم ، پی پی200 ارشد ملک، 201 نوید اسلم خان ، پی پی 185 جاوید علائوالدین، 192 سے غلام رضا ، 190 سے میاں یاور زمان، 191میاں محمد منیر، 186 سید عاشق حسین کرمانی ، 189 علی عباس ، 187 چو دھری افتخار ، 188 نورالامین وٹو، پی پی197 سردار منصب علی ڈوگر،195 کاشف علی ، 196سے فرخ جاوید امیدوار ہونگے ۔ لاہور ڈویژن کے اضلاع میں این اے 111 سے برجیس طاہر، 112این اے سے ڈاکٹر شذرہ منصب ، 113این اے سے احمد عتیق انور ، این اے 114 سے راناتنویر حسین، 115این اے سے میاں جاوید لطیف ، این اے 116 سے سردار عرفان ڈوگر ، این اے 131 سے سعد وسیم شیخ، 133 رانا اسحاق خان ،این اے 134 سے رانا محمد حیات خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔صوبائی حلقوں پی پی 132 سے میاں اعجاز حسین بھٹی، 133 رانا محمد ارشد ، 134 مہر کاشف، 135 آغا حیدر علی خان،پی پی 136 سے محمد حسن ریاض ، پی پی سے 137 محمد ارشد، 138 سے پیر اشرف رسو ل ، 139 سے رانا تنویر حسین، پی پی 140 سے میاں عبد الرؤف ، 141 سے امجد لطیف کو ٹکٹ جاری کیاگیا ۔ پی پی 142 سے محمود الحق ،پی پی 143 سے ممتاز محمود خان ، 144 سے سجاد حیدر،176 سے الیاس خان ، 177 نعیم صفدر، 178 ملک احمد سعید ، 179 ملک محمد احمد خان ، پی پی 181 سے شیخ الائولدین، 182 محمد انور ، 183 رانا سکندر حیات اور 184 سے رانا محمد اقبال خان کو ٹکٹ ملا ہے ۔