پانامہ سازش کے جج ایک ایک کرکے بھاگ رہے :سعد رفیق
لاہور (دنیا نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پانامہ سازش کے جج ایک ایک کرکے بھاگ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف سے ادھورا معاہدہ چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔
مانگ کر اور قرض لیکر اس ملک کو نہیں چلایا جاسکتا، ہمیں خود کو بھیک منگوں کی قوم کے طور پر متعارف نہیں کرانا ۔ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے مزیدکہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے ، چاہتے ہیں انتخابات میں 1 گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ، اسمبلیوں کے بغیر سینیٹ کے انتخابات ممکن نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت کے خلاف سازش نہ ہوتی تو پاکستان ٹریک پر چڑھ گیا تھا ،ایک طرف ہم دھرنوں کا سامنا کر رہے تھے دوسری جانب ملک کو ٹریک پر چڑھا رہے تھے ، ہم پاکستان میں سی پیک لیکر آئے ، چائنہ میں شہباز سپیڈ کے نام سے ایک ٹرم بن گئی ، ایک جانب کام ہو رہا تھا دوسری جانب سازش ہورہی تھی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے ، پنجاب میں وزیراعلیٰ بزدار کو لگا دیا گیا تھا جو اپنی مرضی سے چل نہیں سکتا تھا، ہم نے پہلی بار سنا پیسے لیکر لوگ پنجاب میں تعینات ہوتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments